بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

بےنظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں ایڈوانس سرجری، ربوٹ نے مریضہ کا ٹیومر نکالا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بےنظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کے ڈاکٹر انجم رحمان نے کہا ہے کہ اب سرجن آپریشن تھیٹر میں موجودگی کے بغیر آفس سے آپریشن کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بےنظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں ایڈوانس گائینی ربوٹک سرجری کا آغاز کردیا گیا ہے، سندھ کی پہلی ایڈوانس گائینی ربوٹک سرجری سرانجام دی گئی ، گائینی کے ایڈوانس ٹیومر کی سرجری پروفیسر ڈاکٹر انجم، پروفیسر ڈاکٹر سحر نے انجام دی۔

دنوں ڈاکٹرز کے ہمراہ معاون ٹیم بھی موجود رہی، 45 سالہ مریضہ کا ربوٹ کے ذریعے ٹیومر اور یوٹرس نکال دیا گیا، سرجری کامیاب رہی مریضہ کی حالت بہتر ہے۔

ڈاکٹر انجم رحمان نے کہا کہ ربوٹک سرجری گائنی کے شعبہ میں بہت اہم کامیابی ہے، سرجن کو اب آپریشن تھیٹر میں موجود ہونے کی ضرورت نہیں۔

انھوں نے کہا کہ اب سرجن آفس سے براہ راست آپریشن سرانجام دے سکتے ہیں، آنے والے دنوں میں پیچیدہ زچگی کے کیسز بھی ربوٹک سرجری سے ہونگے۔

کراچی: سول اسپتال میں کینسر ’روبوٹک سرجری‘ بالکل مفت

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں