پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

بےنظیر قتل کیس کی سماعت، ڈرائیورکا بیان قلم بند

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ڈرائیور جاوید الرحمان نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

سماعت کے موقع پر امریکی صحافی مارک سیگل کا ویڈیو لنک بیان اب تک ریکارڈ نہ کرنے اور اس سے متعلق انتظامات سے متعلقہ رپورٹ پیش نہ کرنے پر فاضل عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔اور سیکرٹری وزارت داخلہ کو حکم جاری کیا کہ وہ آئندہ سماعت پر مکمل رپورٹ پیش کریں۔

جبکہ مقدمے کی سماعت کے موقع پر بے نظیر بھٹو کے ڈرائیور جاوید الرحمان کی شہادت پر جرح مکمل کی گئی۔جرح کے دوران جاوید الرحمان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو شہید کو جلسہ گاہ میں لانے اور واپس لے جانے کیلئے ڈرائیونگ وہ کررہا تھا۔

جاوید الرحمان نے کہا کہ بے نظیر بھٹو پیپلزپارٹی کی ناراض رہنما ناہید خان کے کہنے پر گاری سے باہر نکلی تھیں ، لوگوں کے نعروں کا جواب دے رہی تھیں کہ اسی دوران دھماکہ ہوگیا۔

انہوں نے بتایا دھماکے کے وقت پولیس اہلکار اور بے نظیر کی پرسنل سکیورٹی غائب تھی، جبکہ گاڑی میں فرحت اللہ بابر ، رحمان ملک اور توقیر ضیاء موجود تھے جوموقع سے جا چکے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں