پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

بے نظیر بھٹوقتل کیس : ناہید خان کی درخواست سماعت کے لئے منظور

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد ایوب مارتھ نے بے نظیر بھٹوقتل کیس میں ملزمان اور گواہان کے بیانات کے حصول کے لئے پیپلز پارٹی کی رہنما مسز ناہید خان کی درخواست سماعت کے لئے منظور کر کے پراسیکیوٹر اور فریقین کو 14 ستمبر تک نوٹسز جاری کرکے سماعت 14ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

قبل ازیں مسز ناہید خان کی جانب سے دائر درخواست پر اعتراض لگا کر درخواست واپس کر دی تھی ، اورعدالت نے قرار دیا تھا۔

ناہید خان بتایئں کہ وہ کس حیثیت میں ملزمان اور گواہان کے بیانات کی نقول حاصل کرنا چاہتی ہیں وہ واضح کریں اور نئی درخواست دیں جسے فاضل عدالت نہ صرف منظور کرے گی بلکہ اس پر سماعت بھی کی جائے گی۔

اس پر دوبارہ درخواست دی گئی ۔فاضل عدالت نے درخواست منظور کرکے مذکورہ حکم جاری کیا ۔ عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسز ناہید خان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 8 سال سے اس بات کے لیے کوشاں تھی کہ مقدمے میں انھیں فریق بنایا جائے یا ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے۔

سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے ان کا بیان تو ریکارڈ کیا لیکن گزشتہ 8 سال سے انھیں عدالت نے یا متعلقہ تحقیقاتی آفیسر نے بیان کے لیے طلب نہیں کیا۔

اب آصف علی زرداری کے ڈرائیور جاوید الرحمٰن نے ان پر جو الزام لگایا ہے اس پر عدالت سے رجوع کر لیا ہے جو بھی بیان دوں گی عدالت کو دوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں