تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بے نظیر قتل کیس: پیپلز پارٹی کا فیصلے کے خلاف 3 اپیلیں دائر کرنے کا اعلان

کراچی: پیپلز پارٹی نے بے نظیر قتل کیس میں فیصلے کے خلاف تین اپیلیں دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

اس بات کا اعلان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کراچی میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ کرتے ہوئےکیا، پریس بریفنگ میں نیر بخاری، لطیف کھوسہ اور دیگر موجود تھے۔

یہ پڑھیں: بے نظیر بھٹو قتل کیس: پرویز مشرف اشتہاری قرار،جائیداد ضبط کرنے کا حکم

انہوں نے بتایا کہ اس بات کا فیصلہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت آج منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس کے تحت سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے آصف زرداری اس کیس میں بطور متاثرہ فریق درخواست دائر کریں گے۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم اس فیصلے کے خلاف تین اپیلیں کریں گے ، آصف زرداری بطور شرعی وارث کے اپیل دائر کریں گے،قانونی طور پر متاثرہ فریق یا وارث اپیل دائر کرنے کا حق رکھتا ہے۔

لطیف کھوسہ نے بتایا کہ ایک اپیل سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف دائر کی جائے گی جس میں کہا جائے گا کہ مشرف کے کیس کو موخر کیوں کیا گیا؟ ہم سمجھتے ہیں کہ انہیں بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر اگر کوئی شخص قانون سے راہ فرار اختیار کرتا ہے تو عدالت پابند نہیں کہ اس کی مفروری ختم ہونے کا انتظار کرے، 88 گواہان مشرف کی موجودگی میں پیش ہوئے، ان کے وکیل سیر حاصل جرح کرتے رہے ہیں جب کہ مشرف نے امریکا سے ویڈیو بیان بھی دیا تھا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ سارے گواہان کے بیانات کے بعد نظر آرہا تھا کہ مشرف کو سزا ہونے جارہی تھی تو اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے انہیں محفوظ راستہ دیا اور راتوں رات ملک سے فرار کرادیا، ای سی ایل میں نام ڈالنے کا کام وفاقی حکومت کا تھا سپریم کورٹ کا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بے نظیر قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، مشرف کے خلاف الگ کیس چلایا جائے گا

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے فیصلہ آنے سے قبل ہی مشرف کو بھگا تھا جس میں وفاقی حکومت کا پورا ہاتھ تھا،دفعہ 19 کے تحت عدالت مجازتھی کہ انہیں پوری طرح سزا دیتی۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ بی بی شہید پر سرعام گولی چلی،اس کے بعد بلاسٹ ہوا، سیکیورٹی کی پوری ذمہ داری مشرف کی تھی،واقع کے فوری بعد جائے وقوع کو فوری طور پر دھلوا دیا گیا، جائے وقوع دھلانے کی کارروائی بغیر اوپر کی ہدایت کے نہیں ہوسکتی۔

نیر بخاری نے کہا کہ لطیف کھوسہ زرداری کی جانب سے اپیل دائر کریں گے

 

Comments

- Advertisement -