تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سلاد میں استعمال ہونے والی عام سی سبزی بے شمار فائدوں کا سبب

پھل اور سبزیاں اپنے اندر بے شمار خصوصیات رکھتی ہیں اور کئی فائدے پہنچاتی ہیں تاہم بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو بیک وقت کئی فائدوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

سلاد میں شامل کی جانے والی ایک اہم سبزی کھیرا بھی اپنے اندر بے بہا خصوصیات رکھتی ہے، اس سبزی کا باقاعدہ استعمال صحت پر نہایت مفید اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

اس کے کچھ اہم فائدے یہ ہیں۔

کھیرا جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے، اس میں 95 فیصد پانی موجود ہوتا ہے۔

کھیرا وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے، وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کھیرے کو اپنی غذا کا حصہ بنا کر بہت کم وقت میں اپنا ہدف حاصل کر سکتے ہیں۔

ایک درمیانی سائز کے کھیرے میں صرف 16 کیلوریز پائی جاتی ہے، اس طرح پیٹ بھرے رہنے کا احساس رہتا ہے جو بے وقت کی بھوک سے بچاتا ہے۔

کھیرا غذائیت سے بھر پور سبزی ہے، صرف ایک کپ کھیرا آپ کے دن بھر کی تجویز کردہ خوراک کا 14 سے 19 فیصد وٹامن فراہم کرتا ہے۔ ساتھ ہی وٹامن بی، سی، کاپر، فاسفورس اور میگنیشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔

کھیرا میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم میں خلیات کو فری ریڈیکلز سے تحفظ دینے میں مدد فراہم کرتے ہیں، یہ نہ صرف خلیات کا تحفظ یقینی بناتے ہیں بلکہ اندرونی سوزش کو بھی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کھیرے میں پانی اور دیگر صحت بخش اجزا نظام انہضام کو بہتر بناتے ہیں، اس طرح آنتوں کے افعال بہتر انداز میں کام کرتے ہیں اور قبض کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔

کھیرا جلد کی حفاظت میں بھی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزی ہے، اس کا رس چہرے پر لگانے سے جھریاں ختم ہوجاتی ہیں، ساتھ ہی اس کا رس دیگر سبزیوں کے رس کے ساتھ غذا میں شامل رکھنے سے صحت پر حیرت انگیز فائدے حاصل ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -