تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

نیم کا درخت اور پتے٬ وہ فوائد جو آپ نہیں جانتے

برصغیر پاک و ہند میں نیم کے درخت بکثرت سے پائے جاتے ہیں جو ہمیں جہاں تپتی دھوپ میں گھنی چھاؤں فراہم کرتے ہیں وہیں اس کے ایسے فوائد بھی ہیں جو عام طور پر ہماری نظروں سے پوشیدہ ہیں۔

نیم کی خصوصیات کی فہرست بڑی طویل ہے چند ایک یہاں بیان کئے جارہے ہیں.

نیم، بالوں اور جِلد کے مسائل میں فائدہ مند

نیم میں اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات وافر مقدار میں پائی جاتی ہے جو جِلد کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں، نیم میں موجود وٹامنز اور فیٹی ایسڈ جِلد کو صحت مند رکھنے میں کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔

صحت کا قدرتی علاج

نیم نہ صرف آیودرویک ادویات میں استعمال ہوتا ہے بلکہ نیم کے درخت کا عرق کئی گھریلو علاج میں شامل کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سردیوں میں ورزش کرنے کے زیادہ فائدے

قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار

بخار کو کم کرنے کے لئے نیم چائے پینے کی سفارش کی جاتی ہے، ملیریا کے لئے نیم خاص طور پر تجویز کیا جاتا ہے، اس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے لیکن یہ کئی بیماریوں کے خلاف حیرت انگیز کام سرانجام دیتا ہے۔

اینٹی فنگل و اینٹی بیکٹیریل خصوصیات

نیم کے پتے فنگل اور بیکٹیریل انفیکشن کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، یہ چکن پاکس کے علاج میں نہایت اکسیر ہے ، اس مرض میں مبتلا مریضوں کو نیم گرم پانی سے نہلایا جاتا ہے جس کے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں مددگار

ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لئے صرف دودھ ہی ضروری نہیں ، بلکہ کیلشیم اور معدنیات کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہےجو ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور کسی قسم کی سوزش سے چھٹکارہ پانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

نیم بطور کیڑا مار ادویات

گھر میں موجود کیڑوں کو بھگانے کے لئے آپ اپنی کھڑکھیوں کے پاس نیم کا پتہ رکھ سکتے ہیں یا نیم کے پتے جلاسکتے ہیں جو کہ کیڑوں کے لئے نہایت موثر دوا ہے۔

Comments

- Advertisement -