تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

انناس کے حیران کن فوائد

انناس کا پھل اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتا ہے، یوں تو یہ سارا سال ہی دستیاب ہوتا ہے تاہم مارچ سے جولائی تک اس کا خاص سیزن ہوتا ہے۔

امریکی محکمہ زراعت کے مطابق 165 گرام انناس کی قاشوں سے بھرے ایک پیالے میں 74 حرارے، چکنائی صفر، کولیسٹرول صفر، سوڈیم 2 ملی گرام، پوٹاشیئم 206 ملی گرام، مجموعی کاربو ہائیڈریٹس 19.5 گرام ،مٹھاس 13.7 گرام، پروٹین ایک گرام، وٹامن 28 ملی گرام اور کیلشیئم 21 ملی گرام ہوتا ہے۔

ٹن کے ڈبوں میں محفوظ انناس کی غذائیت تازہ انناس سے مختلف ہوتی ہے۔ اس میں حرارے اور شکر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جبکہ وٹامنز اور منرلز کم ہوتے ہیں۔

اگر آپ کو ڈبے میں بند انناس لینا ہو تو اس ڈبے کا انتخاب کریں جس میں اضافی شکر نہ ملائی گئی ہو اور انہیں سیرپ کے بجائے فروٹ جوس میں رکھا گیا ہو۔

انناس میں وٹامن سی کی وافر مقدار ہوتی ہے جو پانی میں حل پذیر اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے۔ اس طرح امراض قلب اور جوڑوں کے درد میں وٹامن سی سے افاقہ ہوتا ہے۔

انناس جسم کو طاقتور اور توانا بناتا ہے، اس میں موجود میگانیز ہڈیوں اور جوڑنے والے ٹشوز کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

بڑھاپے کی وجہ سے نظر کی کمزوری کا خطرہ بھی انناس کھانے سے گھٹ جاتا ہے جس کی وجہ اس میں شامل وٹامن سی اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس کی بھاری مقدار ہوتی ہے۔ دیگر پھلوں اور سبزیوں کی طرح انناس میں بھی غذائی ریشے ہوتے ہیں جو اجابت باقاعدہ رکھتے ہیں اور قبض سے بچاتے ہیں۔

دیگر پھلوں اور سبزیوں کے برعکس انناس میں ایک خامرہ یا انزائم برومیلین کی معقول مقدار بھی ہوتی ہے، امریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق یہ انزائم پروٹین کی شکست و ریخت میں کردار ادا کرتا ہے جس سے کھانا ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

انناس میں برومیلین کی کثرت سے خون کے گاڑھا ہونے یا جماؤ سے بھی حفاظت ہوتی ہے، اس بنا پر جو لوگ اکثر فضائی سفر کرتے ہیں اور جن لوگوں کی ٹانگوں کی رگوں میں خون کی پھٹکیاں بننے کا اندیشہ ہوتا ہے، انہیں انناس کو اپنی خوراک کا حصہ بنانا چاہیئے۔

انناس میں چونکہ گوشت گلانے کی صلاحیت ہوتی ہے، اس لیے اگر بہت زیادہ انناس کھایا جائے تو اس سے منہ، بشمول ہونٹ، زبان اور گال سوج سکتے ہیں لیکن یہ شکایت چند گھنٹوں میں از خود دور ہو جانی چاہیئے۔

اگر مسئلہ برقرار رہے اور آپ خارش اور جسم پر چکتے دیکھیں اور سانس لینے میں دشواری ہو تو ڈاکٹر سے فوری رابطہ کرنا چاہیئے کیونکہ بہت ممکن ہے کہ انناس سے آپ کو الرجی ہو۔

انناس میں چونکہ وٹامن سی بہت زیادہ ہوتا ہے، اس لیے زیادہ مقدار میں انناس کھانے سے دست لگ سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -