تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سرد موسم میں ادرک استعمال کرنے کے جادوئی فوائد

موسم سرما اپنے آغاز کے ساتھ ہی متعدد بیماریاں جن میں نزلہ، زکام، کھانسی بخار، جوڑوں میں درد اور پیٹ سے متعلق شکایات ساتھ لاتا ہے، ان سب سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے اگر کچن میں موجود صرف ایک جز ادرک کا استعمال کر لیا جائے تو سردیوں کا موسم کافی حد تک باآسانی سے گزارا جاسکتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق ادرک میں اندر نہ صرف بہت سی بیماریوں کا علاج ہے بلکہ اس میں مجموعی صحت سے متعلق بے شمار خوبیاں بھی پائی جاتی ہیں، اسی لیے ادرک کا استعمال صحت کے لیے انتہائی مفید ہے بالخصوص سردیوں میں اس کے استعمال سے متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں۔سردیوں میں ادرک استعمال کرنے کے حیرت انگیز فوائدادرک کو با آسانی استعمال میں لایا جا سکتا ہے، اس کا استعمال کھانوں کا ذائقہ بڑھانے اور مختلف سبزیوں، دالوں اور گوشت کے پکوانوں میں بھی کیا جاتا ہے۔

ادرک کے انسانی صحت پر کون کون سے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں

نظام ہاضمہ اور پیٹ کے درد کا علاج

ادرک نظام ہاضمہ کے مسائل کو ختم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے، روزانہ ایک گرام ادرک کا استعمال پیٹ کے درد اور نظام ہاضمہ کے لیے انتہائی مفید ہے، اس کے علاوہ اگر آپ کے پیٹ میں مستقل درد رہتا ہے تو ادرک کے رس کے چند قطرے استعمال کریں۔

جوڑوں کے درد کے خاتمے کے لیے

گرم تاثیر رکھنے کے سبب ادرک میں ایسی خسوصیات موجود ہیں جو ہر طرح کے درد خصوصاً جوڑوں کے درد کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ جوڑوں یا پرانے درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے ادرک کو کھانے میں استعمال کریں یا پھر ادرک کی چائے پئیں، اس سے جسم میں درد اور سوزش کا خاتمہ ہوگا۔ادرک بالوں کیلئے مفید کیسے؟

ادرک جسم میں درجہ حرارت پیدا کرنے کا اہم سبب

ادرک کا استعمال جسم میں حرارت پیدا کرتا ہے، ادرک کے چند ٹکڑے دو کپ پانی میں ڈال کراُبال لیں پھر اس میں شہد کے چند قطرے شامل کرکے دن میں دو سے تین مرتبہ پئیں، یہ طریقہ سردی میں آپ کے جسم کو گرم رکھنے میں مدگار ثابت ہوگا اور ٹھنڈ سے بچائے گا۔

زکام اور کھانسی کا علاج

سردیوں میں نزلہ، زکام اور کھانسی عام سی بیماریاں ہیں لیکن ان کا علاج بھی ادرک میں موجود ہے، ایک چمچ شہد میں ادرک کے رس کے چند قطرے ڈالیں اور دن میں دو سے چار مرتبہ اس کا استعمال کریں۔

حقیقت یہ ہے کہ غذائیت اور فوائد سے بھرپور جڑ کی شکل والی یہ سبزی انسانی صحت کے لئے بے شمار فوائد اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

Comments

- Advertisement -