The news is by your side.

Advertisement

صبح جلدی اٹھنے کے 5 فوائد

صبح جلدی اٹھنا بہت سے لوگوں کے لیے ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ حالانکہ کہاوت ہے، ’جلدی سونا اور جلدی اٹھنا آپ کو صحت مند، دولت مند اور عقل مند بناتا ہے‘۔

اگر آپ کو صبح کہیں جلدی نہیں بھی جانا تب بھی صبح جلدی اٹھنا چاہیئے کیونکہ اس کے بے شمار فائدے ہیں۔ آئیے آپ بھی کچھ فائدوں سے واقفیت حاصل کریں۔

:بہتر پڑھائی کا موقع

h1

ریسرچ سے بات ثابت ہوچکی ہے کہ وہ طالب علم جو صبح جلدی اٹھتے ہیں ان کی تعلیمی کارکردگی ان طالب علموں سے بہتر ہوتی ہے جو دیر سے اٹھتے ہیں۔ وہ دوران لیکچر بھی زیادہ چاق و چوبند رہتے ہیں۔

:تخلیقی صلاحیت میں اضافہ

h2

صبح جلدی اٹھنے سے آپ کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور آپ نئے نئے کام کرسکتے ہیں۔ کامیاب لوگ اس گر کو سمجھتے ہیں چنانچہ دنیا کے تمام کامیاب لوگوں میں آپ کو صبح جلدی اٹھنے کی عادت مشترک ملے گی۔

:دماغی صحت میں بہتری

h3

صبح جلدی اٹھنے سے چونکہ آپ کو زیادہ وقت ملتا ہے اور آپ اپنے کام بہتر طور پر انجام دے سکتے ہیں لہٰذا سارا دن کوفت اور پریشانی سے بچے رہتے ہیں۔ مقررہ وقت پر کام ہونے سے آپ کو ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے اور یوں آپ کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

:مثبت خیالات

h4

صبح جلدی اٹھنے سے آپ میں منفی خیالات کی نشونما کم ہوتی ہے اور اس کی جگہ مثبت خیالات لے لیتے ہیں۔ آپ کا زیادہ دھیان اپنی دن بھر کی مصروفیات اور تجربات پر ہوتا ہے لہٰذا آپ منفی سوچوں سے محفوط رہتے ہیں۔

:ناشتہ کا وقت

h5

صبح بھرپور ناشتہ آپ کی کارکردگی، تخلیقی صلاحیت اور ذہنی نشونما میں اضافہ کرتا ہے لہٰذا ناشتہ کبھی نہ چھوڑیں۔ یہ اسی وقت ہوگا جب آپ جلدی اٹھیں گے اور آپ کے پاس ناشتے کا وقت ہوگا۔ بھرپور ناشتہ جسمانی صحت کے لیے بھی بے حد ضروری ہے اور آپ کو موٹاپے سے بچاتا ہے۔

تو پھر کل سے آپ صبح جلدی اٹھ رہے ہیں؟

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں