جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

انجینئرنگ کالج میں طالبہ زیادتی کا نشانہ بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں نجی انجیئنرنگ کالج میں طالبہ زیادتی کا نشانہ بن گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی بنگلور کے ایک نجی انجینئرنگ کالج میں 21 سالہ طالب علم نے اپنی ساتھی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق ملزم جیون گوڑا جو چھٹے سمسٹر کا طالب علم ہے اسے بدھ کے روز حراست میں لے کر عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ 10 اکتوبر کو پیش آیا جس کی شکایت ساتویں سمسٹر کی متاثرہ طالبہ نے 15 اکتوبر کو درج کروائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ اور ملزم پہلے ہم جماعت رہ چکے تھے، تاہم جیون گوڑا تعلیمی تاخیر کے باعث ایک سال پیچھے تھا۔ واقعے کے دن اس نے متاثرہ کو ساتویں منزل پر واقع آرکیٹیکچر بلاک کے قریب بلایا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

ملزم نے طالبہ سے اس کا موبائل بھی چھین لیا تھا تاکہ وہ کسی سے رابطہ نہ کرسکے، متاثرہ طالبہ نے بعد ازاں اپنے دو دوستوں کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا اور بعد میں والدین کے ہمراہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا۔

ماں نے کمسن بیٹے کو کیوں قتل کیا؟ فیصلہ سناتے ہوئے جج بھی آبدیدہ

پولیس نے تحقیقات کے دوران جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، تاہم متعلقہ فلور پر سی سی ٹی وی کیمروں کی عدم موجودگی کے باعث شواہد اکٹھا کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، تاہم فرانزک اور ڈیجیٹل شواہد سے مدد لی جارہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں