تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

فضائی مسافر نے گھر پہنچ کر ایئر لائن کی ویب سائٹ ہیک کر لی، وجہ کیا تھی؟

کرناٹک: بھارتی شہر بنگلور میں ایک شخص نے کھوئے ہوئے سامان کی تلاش میں مدد نہ کرنے پر ایئر لائن کی ویب سائٹ ہیک کر لی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلور سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نندن کمار نے اپنا کھویا ہوا سامان تلاش کرنے کے لیے انڈیگو کی ویب سائٹ ہیک کر لی۔

پیشے سے سافٹ ویئر انجینئر نندن کمار پٹنہ سے بنگلور کے لیے انڈیگو کی فلائٹ میں پرواز کر رہے تھے، جب ان کا سامان غلطی سے دوسرے مسافر سے بدل گیا۔

کمار نے بتایا کہ انھیں تب پتا چلا جب وہ گھر پہنچے تو بیوی نے کہا کہ یہ تو ہمارا بیگ نہیں ہے، ہم بیگ میں چابی والے لاکس استعمال ہی نہیں کرتے، تب میں نے بیگ کی جانب دھیان دیا۔

دراصل دونوں بیگ ایک جیسے تھے، اس لیے ایئر پورٹ پر سامان کی ادلا بدلی ہو گئی، تاہم جب نندن کمار نے بعد میں ایئر لائن سے اپنے سامان کی واپسی کے لیے مدد مانگی تو عملے نے کچھ زیادہ مدد نہیں کی۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ نندن کمار نے اپنے سامان کی تلاش کے لیے ایئر لائن کی ویب سائٹ ہیک کرنے کی کہانی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر متعدد ٹویٹس میں بے خوفی سے بیان کر دی۔

کمار نے کہا کہ انھوں نے کسٹمر کیئر سے بار بار رابطہ کیا لیکن ساتھی مسافر سے رابطہ نہیں کرایا گیا، کسٹمر کیئر ایجنٹ نے بتایا کہ وہ دوسرے مسافر سے رابطہ کریں گے، تاہم جب انھوں نے ایسا نہیں کیا تو میں نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔

کمار نے لکھا کہ اگلے دن انھوں نے صبح ایئر لائن کی ویب سائٹ کو ہیک کرنا شروع کر دیا، تاکہ دوسرے مسافر کا پی این آر (پسنجر نیم ریکارڈ) حاصل کر سکیں، جس کا نام بیگ پر لگے ٹیگ پر لکھا ہوا تھا، اس امید پر کہ ان کا پتا یا نمبر مل جائے گا۔

کمار نے مختلف طریقے آزمائے جیسا کہ چیک اِن، ایڈٹ بکنگ، اپ ڈیٹ کنٹیکٹ، لیکن کوئی طریقہ کام نہ آیا، کمار نے لکھا کہ اس پر میرے اندر کا شیطان جاگ اٹھا اور میں نے ڈویلپر کنسول تک رسائی کے لیے کی بورڈ پر F12 کا بٹن دبا دیا، اور تمام چیک اِن ریکارڈ تک رسائی حاصل کر کے مطلوبہ مسافر کا نمبر نکال لیا۔

بھارت میں سادھو کے ہاتھوں کم عمر لڑکی جنسی زیادتی کا شکار

کمار کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی دوسرا مسافر قریبی علاقے ہی میں رہائش پذیر تھا، اس لیے انھوں نے رابطہ کر کے بیگ پھر تبدیل کروا لیے۔

نندن کمار نے ٹویٹس پر یہ ساری کہانی بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ایئر لائن کو اپنی کسٹمر سروس بہتر بنانے کی تجویز بھی دی، ساتھ میں یہ بھی کہا کہ اپنی ویب سائٹ کی سیکیورٹی بھی بہتر بنائیں۔

تاہم ایئر لائن نے ایک نوٹ کے ساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں اور یقین دہانی کرائی کہ ویب سائٹ میں کوئی حفاظتی خامی نہیں ہے۔

Comments