تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

دنیا کا سب سے انوکھا چالان، ’سبزجاندار‘ شے‘ ہاتھ میں تھمادی

بنگلور: کیا آپ کو کبھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھرنا پڑا ہے‘ کیا ہو اگر جرمانے کے نام پر آپ کے ہاتھ میں ایک جاندار سبز شے تھمادی جائے اور کہا جائے کہ اب آپ نے ساری زندگی اس کا دھیان رکھنا ہے۔

بھارتی شہر بنگلور میں ماحولیات کے عالمی دن سے ایک ہفتہ قبل پولیس انسپکٹر ایل وائی راجیش نے یہ انوکھی مہم شروع کردی‘ انہوں نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث افراد کو ایک پودا دیا اورانہیں پابند کیا کہ وہ اس کی نگہداشت کریں گے۔

یہ کارروائی گزشتہ ایک ہفتے بنگلور کے ہوسر روڈ پر جاری ہے اور دیکھنے والے اسے دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں جب پولیس انسپکٹر ان کے ہاتھ میں چالان کی پرچی کے بجائے ایک خوبصورت سبز پودا رکھ دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کچھ لوگ مالی جرمانے کے بعد دوبارہ وہی غفلت دہرانے سے باز آجائیں لیکن عموماً اسے قابلِ عمل دیکھا نہیں گیا اورلوگ باربار وہی غلطی دہراتے ہیں۔

راجیش نے مزید کہا کہ پودا دے کر ہم نے دو مقاصد حاصل کیے ‘ ایک تو یہ کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں اپنا کردارادا کیا اور دوسرے یہ کہ جب یہ پودے درخت بنیں گے تو انہیں لگانے والوں کو اپنی غلطی یاد آیا کرے گی جس کے جرمانے میں انہوں نے یہ پودا لگایا۔ یہ یاد انہیں دوبارہ قانون کی خلاف ورزی کرنے سےروکے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی حال ہی میں ہم نے دیکھا کہ دہلی اور دیگر شہروں میں اسموگ نے کس طرح شہریوں کو نقصان پہنچایا ‘ میں نہیں چاہتا کہ ہمارے شہر پر بھی ایسی کوئی آفت آئے لہذا میں لوگوں کو ماحول کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا رہتا ہوں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -