تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

انسٹا گرام پر دوستی لڑکی کو موت کے منہ تک لے گئی

بنگلور: بھارتی شہر بنگلور میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں انسٹا گرام پر دوستی کے بعد شادی سے انکار پر لڑکی کو ساٹھ فٹ گہرے کنوئیں میں پھینک دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ بنگلور کے نواحی علاقے میں پیش آیا،جہاں مقامی افراد نے خشک کنوئیں سے آنے والی لڑکی کی چیخ پکار پر مقامی پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر ریسکیو ٹیموں کو طلب کیا۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو کنوئیں سے باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا، مقامی افراد کے مطابق متاثرہ لڑکی کی ہاتھوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں اور اسپتال میں اس کا علاج جاری ہے۔

اسپتال میں زیرِ علاج لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ اُس کی انسٹا گرام پر نوجوان آدی سے دوستی ہوئی تھی، آدی نے مجھ سے اکیلے میں ملنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر وہ بس کے ذریعے داوانہالی پہنچی تھی، یہاں سے آدی مجھے بائیک پر بٹھا کر اپنے گاؤں کے ایک فارم ہاؤس لے آیا۔

زخمی لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ فارم ہاؤس میں آدی نے مجھے شادی کی آفر کی، تو میں نے اسے بتایا کہ میں پہلے سے شادی شدہ اور ایک بچے کی ماں ہوں، جس پر اس نے مجھے جان سے مار دینے اور کنوئیں میں پھینکنے کی دھمکی دی جس پر میں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی، تاہم آدی نے مجھے کنوئیں میں دھکا دے دیا اور میرے مرنے کی بد دعائیں کرتا ہوا وہاں سے فرار ہوگیا۔

متاثرہ لڑکی کو کنوئیں سے نکالنے اور اس کا بیان لینے کے بعد پولیس نے ملزم آدی کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی تین دن تک خشک کنوئیں میں زخمی حالت میں بغیر کچھ کھائے پئیے پڑی مدد کے لیے پکارتی رہی اور وہ خوش قسمت ہے کہ زندہ بچ گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -