بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

پاکستانی اداکارہ کا اسکن وائٹننگ انجیکشنز استعمال کرنے کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (6 نومبر 2026): پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بینیتا ڈیوڈ نے اسکن وائٹننگ انجیکشنز اور مختلف بیوٹی پروسیجرز سے متعلق اعتراف کرلیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بینیتا ڈیوڈ ایک نجی پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی رنگت گوری کرنے کے شوق اور متعدد وائٹننگ پروسیجرز کروانے سے متعلق کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ میری خوبصورتی مختلف بیوٹی پروسیجرز کا کمال ہے۔ میں یہ بات کھل کر کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے گوری رنگت کا جنون ہے، مجھے سفید رنگت بہت اچھا لگتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے 2017 یا 2018 میں متعدد وائٹننگ انجیکشنز لگوائے تھے۔ اس وقت میں نے بہت سے وائٹننگ پروسیجرز کروائے اور میں اتنی گوری ہو گئی تھی کہ مارننگ شوز میں لوگ مجھ سے اس بارے میں پوچھنے لگے تھے میں نے اُس وقت بھی یہ بات نہیں چھپائی تھی اور ڈنکے کی چوٹ پر کہا تھا کہ یہ سب انجیکشنز کی وجہ سے ہے، اور اب بھی یہ بات کہہ رہی ہوں۔

ساری زندگی رو رہا تھا اب صحیح ہاتھوں میں آیا ہے، لائبہ خان

اداکارہ کا کہنا تھا کہ رنگ گورا کرنے کے علاوہ مزید پروسیجرز کے ذریعے بھی میں نے اپنی خوبصورتی کو نکھارا ہے اور آئندہ بھی میں وائٹننگ پروسیجرز کروانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں