تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارتی موسیقار لے پالک بیٹی کے ہاتھوں قتل

ممبئی: بھارت میں مقامی موسیقار بینٹ رابیلو کو لے پالک بیٹی نے قتل کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مقامی موسیقار بینٹ رابیلو اپنی لے پالک بیٹی کے ہاتھوں قتل کردئیے گئے، بیٹی نے باپ کو قتل کرنے کے بعد لاش کے متعدد ٹکڑے کیے اور سوٹ کیس میں ڈال کر دریا میں بہادیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز مٹھی دریا کے قریب سے ایک سوٹ کیس ملا جس میں 59 سالہ بینٹ رابیلو کے ہاتھ اور دوسرے جسم کے کٹے ہوئے اعضا برآمد کیے گئے ہیں۔

ممبئی پولیس کے مطابق یہ دوسرا سوٹ کیس ہے جو مٹھی دریا سے برآمد کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ 2 دسمبر کو بھی ممبئی کے علاقے مہاراشٹرا سے ایک سوٹ کیس برآمد کیا گیا تھا جس میں سے بینٹ کی ٹانگ، ہاتھ برآمد ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اس قتل میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں ایک مقتول کی لے پالک 19 سالہ بیٹی جبکہ دوسرا فرد لڑکی کا دوست ہے جس کی عمر 16 سال ہے۔

رپورٹ کے مطابق 19 سالہ ملزمہ ریا اور اس کے دوست نے بینٹ کو 27 نومبر کو اپارٹمنٹ میں چھری اور بانس کے ڈنڈے سے قتل کیا تھا، بینٹ نے دو شادیاں کی تھیں مگر دونوں میں ناکامی کے سبب وہ اکیلے رہتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بینٹ کو قتل کرنے کے بعد اس کی لے پالک بیٹی اور اس کے دوست نے بینٹ کے ٹکڑے کیے اور تین بیگوں میں ڈال کر دریا کے پاس پھینک دئیے۔

ملزمہ نے پولیس کو اپنے بیان میں باپ کو قتل کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ والد نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا کیونکہ وہ اس کے دوست کے خلاف تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین بیگز میں سے 2 برآمد کرلیے گئے جبکہ تیسرے بیگ کے لیے تلاش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -