تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

دنیا کے سب سے گھنے اور لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ ایک مرد کے نام

واشنگٹن : سیاہ فام امریکی شہری نے دنیا نے کے سب سے بڑے اور گھنے بال رکھنے والا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کے بال بڑھانے اور انہیں گھنا رکھنے کا شوق تو فطری عمل ہے لیکن بینی ہارلیم نامی ایسے شخص کے دنیا بھر میں چرچے ہیں جس کے بال خواتین سے بھی زیادہ گھنے اور بڑے ہیں۔

جی ہاں امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے بینی ہارلیم نہ صرف انسٹاگرام پر بہت زیادہ فالو کیا جاتا ہے بلکہ وہ اپنے بالوں کی بدولت عالمی ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

سیاہ فام امریکی شہری کو 2016 میں اس وقت شہرت ملنا شروع ہوئی جب ان کا انوکھا ہیئراسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔

رپورٹس کے مطابق بینی ہارلیم کی بیٹی کے بالوں کا اسٹائل بھی انہی کی طرح منفرد ہے اور اکثر وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Benny Harlem (@bennyharlem) on

بینی ہارلیم کا کہنا تھا کہ اپنے بالوں کا کسی پودے کی طرح خیال رکھتے ہیں، جس طرح ایک پودے کو قدرتی آب و غذا کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح بالوں بھی قدرتی آب و غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔

امریکی شہری کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم اپنا کھانا خود بناتے ہیں اسی طرح میں اپنے بالوں کی صحت کےلیے گھر میں قدرتی اشیا سے خود ہی شیمپو تیار کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سنہ 2018 میں بینی ہارلیم کا نام دنیا کے سب سے اونچے اور گھنے بال رکھنے کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا اور اس وقت ان کے بالوں کی اونچائی 20.5 انچ تھی۔

Comments

- Advertisement -