تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

برلن حملہ : شک کی بنیاد پر گرفتار پاکستانی نوجوان رہا

برلن: جرمنی کے شہر میں ہونے والے حملے کے شبہے میں گرفتار پاکستانی نوجوان کو رہا کردیا گیا، چیف پراسیکیوٹر نے اعتراف کیا ہے کہ غلط شخص کو گرفتار کرلیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر برلن میں گزشتہ روز کرسمس کی خریداری کے لیے آئے ہوئے لوگوں کے ہجوم کو نامعلوم شخص ٹرک کے ذریعے روند کر بھاگ گیا تھا، اس حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 48 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس نے حملے کے شبہے میں پاکستان نوجوان کو گرفتار کرلیا تھا تاہم پراسیکیوٹر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ شخص کو گرفتار کیا تھا جبکہ واقعے میں ملوث اصل مجرم فرار ہوگئے جو آئندہ بھی حملے کرسکتے ہیں۔


پڑھیں: ’’ برلن :کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیا، 12افرادہلاک ‘‘


قبل ازیں ترجمان وزارتِ داخلہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ حملے کے بعد جائے وقوع سے جس شخص کو گرفتار کیا گیا وہ پاکستان کے راستے جرمنی پہنچا اور یہاں آکر اُس نے پناہ کی درخواست کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حملے میں ملوث شخص کا تعلق پاکستان سے ہی تھا، تاہم چیف پراسیکیوٹر نے بے گناہ نوجوان کی گرفتاری پر اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اُسے رہا کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جرمن دارالحکومت برلن میں ٹرک لوگوں پر چڑھادیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے تھے، ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹرک پولینڈ کی ڈلیوری سروس کمپنی کا ہے۔

Comments

- Advertisement -