تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

پراسرار مقام برمودا ٹرائی اینگل کا سفر کرنے والوں کیلئے پیشکش

نیو یارک: امریکی کمپنی نے دنیا کے پراسرا ترین مقام برمودا ٹرائی اینگل کی سیر کیلئے جانے والے شہریوں کو حیرت انگیز آفر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برمودا ٹرائی اینگل سمندر کے اندر ایک ایسا پُراسرار علاقہ ہے جہاں اب تک بہت سے طیارے، کشتیاں اور جہاز غائب ہو چکے ہیں اور ان کا آج تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ برمودا ٹرائی اینگل کی حدود میں جاکر ہر چیز غائب کیوں ہوجاتی ہے اس حوالے سے بہت سی سازشی تھیوریز مشہور ہیں، لیکن آج تک اس کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ لیکن اب امریکی ٹریول کمپنی نے شہریوں کو برمودا ٹرائی اینگل کے سفر سے سو فیصد واپسی کا یقین دلایا ہے

امریکی ٹریول ایجنسی ‘ Ancient Mysteries Cruise’ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک اشتہار دیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ برمودا ٹرائینگل ٹور پر غائب ہونے کی فکر نہ کریں، اس ٹور سے واپسی  سو فیصد یقینی ہے، البتہ جہاز کے گم ہونے پر آپ کو کرائے کی پوری رقم واپس کردی جائے گی۔  اشتہار کے مطابق مسافروں کو اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے جہاز کے ایک کیبن کے لیے تقریباً  15 سو پاؤنڈز خرچ کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا برمودا ٹرائی اینگل کا معمہ حل ہوگیا؟ تحقیق میں نیا انکشاف

کمپنی کا کہنا ہے کہ مسافر اگلے سال مارچ میں نیویارک سے برمودا جانے والے کروز جہاز پر بحر اوقیانوس کا سفر شروع کریں گے۔

خیال رہے کہ ٹرائی اینگل کا ایک کونا برمودا، دوسرا پورٹوریکو اور تیسرا امریکی ریاست میامی کے درمیان میں ہے۔

Comments

- Advertisement -