تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

دنیا کا امیر ترین شخص کون؟ نئی فہرست جاری

نیویارک: دنیا کے امیر ترین شخص کی فہرست میں دو دہائیوں بعد امریکا کی اجارہ داری ختم ہوگئی۔

فوربز میگزین نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق فرانس کے فیشن ٹائیکون برنارڈ ارنالٹ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے، ان کے اثاثوں کی مالیت ایک سو چھیاسی اعشاریہ تین ارب ڈالر ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ایمازون کے مالک جیف بروس امیر ترین افراد کی فہرست میں ایک سو چھیاسی ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ایک سو سینتالیس اعشاریہ تین ارب ڈالر کے مالک امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے سربراہ ایلون مسک ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال اپریل میں فوربز نے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی تھی جس میں لگژری اشیا کے ٹائیکون برنارڈ ارنالٹ، ایلون مسک کی جگہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے تھے۔

قبل ازیں برنارڈ ارنالٹ کے مجموعی اثاثے 176.3 ارب ڈالرز تھے جب کہ ایلون مسک کے مجموعی اثاثے 174.6 ارب ڈالرز تھے۔

بلوم برگ کی ارب پتی افراد کی فہرست میں برنارڈ ارنالٹ اب بھی 146 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے جب کہ ایلون مسک 183 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایمازون کے سی ای او جیف بزوس 197 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ برنارڈ ارنالٹ اور ان کی فیملی ایل وی ایم ایچ کمپنی کے 47.5 فیصد شیئرز کی مالک ہے، جس کی ملکیت میں لوئس ویوٹن اور ٹفینی اینڈ کو جیسے برانڈز آتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -