تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

غزہ میں اسرائیلی فوج کے طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں، امریکی سینیٹر

واشنگٹن: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام کیا، برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے تشدد کے بغیر اپنے بہتر مستقبل کے لیے پر امن مظاہرہ کرنا ان کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پر امن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی کی جانب سے فوج کا استعمال قابل مذمت ہے، امریکا کو فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت پر اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کا خاتمہ ہوسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے ایک بیان میں برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری کشیدگی میں امریکا نے کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے اور غزہ ان دنوں تباہی کے دہانے پر ہے۔

سینڈرز کا کہنا ہے کہ ماضی میں فلسطین اور اسرائیلی کے درمیان جاری کشیدگی کو پر امن طور پر حل کرنے کی کوشش کی گئی، فلسطین کے لوگوں کے ساتھ طاقت کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے۔

انہون نے کہا کہ موجودہ امریکی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات تیزی سے خراب ہوئے ہیں جبکہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا تھا جبکہ مظاہرین نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوانوں کے غم میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا تھا اس موقع پر فلسطین کے علاقے غرب اور اردن میں مکمل ہڑتال کی گئی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -