منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

ہارون شاہد اور نوید رضا کی دوستی کیسے ہوئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہارون شاہد اور نوید رضا نے اپنی دوستی سے متعلق بتادیا۔

اداکار ہارون شاہد اور نوید رضا نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے دوستی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

ندا یاسر نے جب دونوں اداکاروں کو بلایا تو دونوں ہی نے مزاحیہ انداز میں انٹری دی اور ایک دوسرے سے ہنسی مذاق کرتے رہے۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ نے کتنا ساتھ کام کیا ہے اور کتنے پرانے دوست ہیں؟

ہارون شاہد اور نوید رضا نے بتایا کہ اس وقت ہم ایک پروجیکٹ میں ساتھ کام کررہے ہیں لیکن انہوں نے اس سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

نوید رضا نے کہا کہ ہماری دوستی انڈسٹری سے ہی شروع ہوئی تھی، اے آر وائی پر کرکٹ اے سی ایل میں ہم دونوں شریک تھے، دونوں نے کرکٹ بھی کھیلی تھی۔

ہارون شاہد نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ اس دوران میری باری بہت کم آئی تھی۔

واضح رہے کہ نوید رضا متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ ہارون شاہد بھی ڈرامہ سیریل ’امانت‘ میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں