تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بہترین نسخہ: کولیسٹرول اور بلڈپریشر کا مسئلہ حل، وزن بھی کم ہوگا

اگر آپ موٹاپے، کولیسٹرول یا بلڈپریشر کا شکار ہیں تو یہ نسخہ ممکنہ طور پر ان پیچیدہ مسائل سے نجات دلا سکتا ہے، نئی طبی تحقیق میں ثابت ہوگیا۔

اس ضمن میں ہونے والی تحقیق کے مطابق سالم اناج کے استعمال سے وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ایسے ضعیف افراد جو روزانہ کم از کم 3 اقسام کے سالم اناج کو اپنی خوراک کا حصہ بناتے ہیں ان کی کمر کے سائز میں بہت کم اضافہ ہوتا ہے۔

سالم اناج کا استعمال کرنے والوں میں بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر لیول بھی مقابلتاً ان افراد سے کم رہتا ہے جو یہ خوراک دن میں ڈیڑھ سرونگ تک استعمال کرتے ہیں۔

سالم اور مختلف اناج، وزن گھٹانے کے ساتھ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے، تحقیق

اس تحقیق کے نتائج گزشتہ روز جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئے ہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور اضافی وزن امراض قلب کے خطرات کو بڑھاتا ہے لہذا سالم اناج کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔

اس مشاہدے میں شامل وہ شرکا جنہوں نے کم از کم تین اقسام کے اناج کا استعمال کیا ان کا بلڈ پریشر 74 اور 122 تک رہا جبکہ اوسطاً یہ شرح 75 اور 125 تک رہی، یہ تحقیق ٹفٹس یونیورسٹی بوسٹن میساچوسسٹس امریکا کے جین مائر یو ایس ڈی اے، ہیومین نیوٹریشن ریسرچ سینٹر آن ایجنگ میں کی گئی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ سالم اور مختلف اناج وزن کے ساتھ بڑھتی عمر میں بھی معاون کرتی ہے۔

Comments

- Advertisement -