جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

چندے کے پیسوں سے بنی سسپنس فلم جس کی کمائی نے اڑائے سب کے ہوش۔۔۔

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: آج یہاں ایک ایسی کنڑ فلم کا ذکر کیا جا رہا ہے جسے مکمل طور پر چندے کے پیسوں سے پروڈیوس کیا گیا تھا لیکن اس کی کمائی نے سب کو حیران کر دیا۔

فلم کا بجٹ 71 لاکھ روپے تھا جبکہ 70 فیصد رقم لوگوں نے دی تھی جبکہ ڈائریکٹر نے مناسب منافع کے ساتھ سرمایہ کاری واپس کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلم کی ریلیز کے بعد اتنی کمائی ہوئی کہ صرف 10 دنوں میں بجٹ کی رقم نکل آئی۔

6 ستمبر 2013 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی یہ فلم ایک دلکش سسپنس تھرلر تھی۔ اسے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں سراہا گیا۔ ریلیز سے پہلے ہی فلم نے بین الاقوامی فلمی میلوں میں توجہ حاصل کی جس سے کامیابی کی توقعات پیدا ہوئیں۔

جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں فلم ’لوسیا‘ (Lucia) کی جسے پون کمار نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا۔ اس فلم میں ریشب شیٹی، ستیش نیسم اور سروتی ہری ہرن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم کی کہانی نکی کے گرد گھومتی ہے جو بے خوابی کا شکار تھیٹر اسسٹنٹ ہے۔

نکی ایک خاص گولی لینے کے بعد اپنے آپ کو خواب جیسی حقیقت میں پھنسا ہوا پاتا ہے جو وہم اور سچائی کے درمیان کی لکیر کو دھندلا دیتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ لوسیا کے بنانے والوں نے اس کی تیاری پر اپنا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا کیونکہ یہ فلم مکمل طور پر چندے کے پیسوں سے بنی تھی، لیکن پھر بھی فلم نے 3 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا۔

لوسیا کو پہلی کنڑ فلم ہونے کا اعزاز حاصل ہے جسے چندے کے پیسوں سے پروڈیوس کیا گیا۔ وکی پیڈیا پر درج معلومات کے مطابق فلم کی پروڈکشن لاگت صرف 50 لاکھ روپے رہی۔

فلم کی موسیقی پورن چندر تیجسوی نے ترتیب دی تھی جبکہ سدھارتھ نونی نے سنیماٹوگرافی کی ذمہ داری نبھائی۔ لوسیا کا 20 جولائی 2013 کو لندن انڈین فلم فیسٹیول میں اس کا ورلڈ پریمیئر ہوا جہاں اس نے بہترین فلم آڈینس چوائس ایوارڈ جیتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں