اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

موٹاپا اور پیٹ کا درد ختم کرنے کا آسان طریقہ!

اشتہار

حیرت انگیز

موٹاپا کسی کو بھی پسند نہیں اور اسمارٹ نظر آنا ہر ایک کی خواہش ہے اسی لیے لوگ جسمانی وزن کو کم کرنے کیلئے ہر طرح کے جتن کرتے نظر آتے ہیں۔

کچھ لوگ ڈائٹنگ کو اختیار کرتے ہیں تو کچھ ورزش اور مہنگی ادویات کا سہارا لیتے ہیں ان میں سے کچھ لوگ تو کسی حد تک کامیاب ہوجاتے ہیں اور کچھ لوگوں کو مستقل مزاجی پر عمل نہ کرتے ہوئے ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حکیم سید عبد الباسط نے اے آر وائی کیو ٹی وی میں ہیلتھ ٹپس بتاتے ہوئے موٹاپے کا شکار افراد کی مشکل آسان کردی، انہوں نے کہا کہ اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں یا آپ کے پیٹ میں درد ہے تو اس کے لئے بہترین چیز یہ ہے کہ سفید زیرا ایک چمچہ لے لیں، اس میں چار چکٹی اجوائن ڈال لیں۔

بلڈ پریشر اور موٹاپا : امرود اور اس کی چائے اپنی مثال آپ ہیں، لیکن کیسے؟

اس کا جوشاندہ سا بنا کر اس میں تھوڑا سے لیموں ڈال کر استعمال کریں، اس سے آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا، آپ کا وزن بھی کم ہوجائے گا اور آپ کے پیٹ میں جو درد ہے وہ بھی ٹھیک ہوجائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں