اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

’بیٹیاں‘ دانش اور فضا مداحوں کے شکر گزار

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں دانش اور فضا کا مرکزی کردار نبھانے والے اداکار فہد شیخ نے فضا (فاطمہ آفندی) کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی۔

ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں اداکار فہد شیخ (دانش)، فاطمہ آفندی (فضا) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں سینئر اداکار سید محمد احمد (نعیم)، مہرالنسا حیدر (عائزہ)، اسامہ طاہر (سعد)، تانیہ حسین (انعم)، جویریہ سعود (پھوپھو)، ایمان خان، بینا منصور، سجاد پال، سعد فریدی، قدسیہ علی ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی رائٹر اسما سایانی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Sheikh (@imfahadsheikh)

’ڈرامے کی کہانی باپ اور بیٹیوں کے درمیان محبت کو اجاگر کرتی ہے، نعیم اپنی پانچوں بیٹیوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور تاکید کرتے ہیں کہ سسرال میں میری عزت کا خیال رکھنا۔‘

’لیکن عائزہ اپنے دوست کے جھوٹ پر یقین کرکے شادی کی تقریب چھوڑ کر چلی جاتی ہیں اور گھر والے عزت بچانے کی خاطر فضا کی شادی دانش سے کروادیتے ہیں۔‘

’دانش اور فضا کے درمیان شادی کے بعد جھگڑے شروع ہوجاتے ہیں لیکن اب دونوں کے درمیان تلخیاں کم ہونے لگی ہیں۔‘

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فہد شیخ نے ڈرامے کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کی جس میں دوبارہ جھگڑنے کی اداکاری کررہے ہیں اور جیسے ہی کوئی روکتا ہے تو وہ فضا کی تعریف شروع کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اچھی لگ رہی ہو۔

ویڈیو میں فاطمہ آفندی (فضا) اور فہد شیخ (دانش) نے مداحوں سے رائے مانگی ہے کہ ’بیٹیاں‘ ڈرامہ کیسا لگ رہا ہے اور آپ لوگوں کو ’دانیزا‘ کی جوڑی پسند آرہی ہے؟

اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ دیکھنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

فہد شیخ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ ’دانیزا‘ بنایا اور کیپشن میں لکھا کہ ’دانش اور فضا فراڈ جوڑی۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Sheikh (@imfahadsheikh)

یاد رہے کہ ’بیٹیاں‘ کی 37 اقساط نشر ہوچکی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ڈرامے کی کہانی اور فنکاروں کی اداکاری کو سراہا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں