ممبئی: بھارت کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے رنبیر کپورکے ساتھ قطع تعلقی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر ہے کہ ذاتی زندگی پربات نہیں کی جائے۔
بالی وڈ میں گزشتہ چھ سال سے رنبیر کپوراور کترینہ کیف کے رومانوی تعلقات کی افواہیں عام ہیں اورایک بھارتی صحافی کا کہنا ہے کہ ’ذاتی زندگی پربات نہ کی جائے‘ یہ بات کترینہ نے دورانِ انٹرویو کہی۔
صحافی کے مطابق کترینہ نے یہ بھی کہا کہ کبھی کبھار دل چاہتا ہے کہ دنیا کے سامنے اپنا دل کھول کررکھ دیا جائے تاہم میرے تجربے بتاتے ہیں کہ ایسا کرنا زیادہ فائدہ مند نہیں لہذا اچھا ہے کہ کام کے بارے میں بات کی جائے۔
کترینہ کا کہنا تھا کہ ’’انسان کی شناخت اور عزت اس کے کام کے سبب ہونا چاہیئے نہ کہ اس کی ذاتی زندگی اس کی شہرت کا سبب بنے‘‘۔
بی ٹاؤن میں افواہیں گرم ہیں کہ رنبیر کپوراورکترینہ کیف کے درمیان علیحدگی کا سبب رنبیر اور دیپیکا کے دوبارہ انتہائی تیزی سے استوارہوتے تعلقات ہیں۔
اب یہ سب سچ ہے یا جھوٹ کترینہ کیف زیادہ دن نہیں چھپا پائیں گی۔