تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

واٹس ایپ پر دوست بنانے سے قبل احتیاط کریں، شارجہ حکام نے خبردار کردیا

شارجہ: متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو شارجہ پولیس نے خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ پر دوست بنانے سے قبل احتیاط برتیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شارجہ پولیس نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ پر دوست بنانے سے قبل احتیاط کی جائے، متعدد بلیک میلرز کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں۔

شارجہ پولیس حکام کے مطابق واٹس ایپ پر اجنبی کی جانب سے میسج بھیجا جارہا ہے جس میں انعام جیتنے کا لالچ دے کر فراڈ کیا جارہا ہے، جس کی متعدد شکایات درج کرائی گئی ہیں۔

سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی اجنبی نمبر سے بھیجے جانے والے میسج کا جواب نہ دیں کیونکہ بلیک میلرز واٹس ایپ پر چیٹنگ کے بعد معلومات حاصل کرکے مذکورہ شخص کو نہ صرف ہراساں کرتے بلکہ اسے دھمکیاں بھی دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: خبردار!پرائیویسی میں مخل ہونے پرپانچ لاکھ درہم کا جرمانہ ہوسکتا ہے

پولیس رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر مختلف خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں، شکایت درج کرانے والے شہریوں کے مطابق دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ اگر ڈیمانڈ پوری نہیں کی گئی تو میسج اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردی جائیں گی۔

دوسری جانب یہ بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ شارجہ میں بلیک میلرز واٹس ایپ پر لاٹری جیتنے کا لالچ دے کر اکاؤنٹ نمبر اور دیگر تفصیلات حاصل کرتے ہیں جس کے بعد بینک اکاؤنٹ کا صفایا ہوجاتا ہے۔

ڈائریکٹر سائبر کرائم محسن احمد نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر دھوکا دہی میں مرتب متعدد جعلسازوں کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم شہری کسی بھی اجنبی شخص کے ساتھ اپنی بینک یا دیگر معلومات شیئر نہ کریں۔

Comments

- Advertisement -