تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جعلسازوں سے ہوشیار! خاتون کے گھر سے لاکھوں جعلی لاٹری ٹکٹ برآمد

امریکا سمیت دنیا بھر میں جلد دولت مند بننے کےلیے لاٹری ٹکٹ خریدنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، اسی رجحان کو دیکھتے ہوئے جعلسازوں نے جعلی کوپن اور لاٹری ٹکٹ بنانا شروع کردئیے ہیں جو ہزاروں روپے میں فروخت ہوتے ہیں لیکن خریدنے والے کے ہاتھ کوئی انعام نہیں لگتا۔

ایسا ہی ایک واقعہ امریکی ریاست ورجینیا میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے گھر میں جعلی کوپن چھاپ کر لوگوں سے تین کروڑ بیس لاکھ ڈالر (ساڑھے پانچ ارب روپے) بٹور لیے۔

خاتون نے اس رقم سے اپنے گھر کی مرمت کرائی، گاڑیاں خریدیں اور بیرون ملک چھٹیاں گزارنے سمیت دیگر امور انجام دئیے۔

پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے گھر سے پراکٹر اینڈ گیمبل، کوکا کولا اور زپلوک برانڈز سمیت لاکھوں کوپن برآمد کرلیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے خاتون کو عدالت میں پیش کردیا تھا، جہاں دلائل و ثبوتوں کی بنیاد پر عدالت نے فراڈ کے الزام میں خاتون کو 12 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

Comments

- Advertisement -