تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

اندرون ملک سفر کرنے والے ہوشیار! اہم خبر ‏

این سی او سی کی جانب سے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دیے جانے ‏کے بعد سول ایوی ایشن نے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

سول ایوی ایشن نے ڈومیسٹک پروازوں کیلئے 10 ستمبر سے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے اور ‏اس سلسلے میں ایئرلائنز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 18سال سے زائد عمر ‏کے افراد ویکسی نیشن مکمل ہونی چاہیے۔

سی اےاے نے ایک ڈوز والے مسافروں کو دی گئی رعایت 10ستمبر سے واپس لے لی ہے۔

اس سے قبل 18سال سے زائدعمر کے مسافر کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوانا لازمی ‏تھی پابندی کا اطلاق یکم اگست سے تھا، بیرون ملک سفر کرنے والے پابندی سےمستثنیٰ ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک لاؤجز میں خصوصی کاؤنٹر نصب کیے جائیں گے، جو مسافروں کے ‏ٹکٹ کے ساتھ اُن کے ویکسین سرٹیفیکٹ بھی چیک کریں گے اور پھر انہیں آگے جانے کی اجازت ‏ہوگی۔ مسافروں کو ماسک پہننا اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا ضروری ہوگا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں