تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پاکستان میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار

کراچی : پاکستان میں واٹس ایپ ہیک کیے جانے کے واقعات بڑھنے لگے، لہذا کسی کو بھی کوڈ دینے سے گریز کریں۔

تفصیلات کے مطابق پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ سے جہاں موبائل صارفین کو بہت زیادہ سہولت میسر تھی وہیں اب ایک نئی مشکل نے ان کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔

جی ہاں پاکستان میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہوشیار ہوجائیں کیونکہ ملک بھر میں واٹس ایپ ہیک کرنے والا گروپ سرگرم ہوچکا ہے اور اب تک واٹس ایپ ہیک کیے جانے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ماہرین نے واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ دوست یا جاننے والے کے نام سے میسج میں کوڈ مانگا جائے تو ہرگز جواب نہ دیں کیونکہ میسج پر کسی کو کوڈ دیتے ہی آپ کا واٹس ایپ ہیک ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی واٹس ایپ اکاونٹس ہیک کرنے کے واقعات سامنے آئے تھے جس پر پی ٹی اے نے  واٹس ایپ انتظامیہ سے رابطہ کرکے  پاکستانی صارفین کی تفصیلات مانگی تھیں تاکہ اکاونٹس کو محفوظ بنایا جاسکے۔

 سائبر حملوں سے بچنے کے لیے واٹس ایپ کا صارفین کو مشورہ

واضح رہے کہ فروری 2019 میں بھی پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس ہیک ہوئے تھے جس پر پی ٹی اے نے ایک پیغام جاری کیا تھا اور موبائل اپیلیکیشن استعمال کرنے والوں کو تاکید کی تھی کہ وہ سیکیورٹی فیچر استعمال کریں۔

Comments

- Advertisement -