بھکر: پنجاب کے ضلع میں ڈی ایچ کیو بھکر اسپتال میں ڈاکٹروں نے بیٹی کی لاش رکھوا کر باپ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق لواحقین کا کہنا ہے کہ ٹانک سے ملتان لیجاتے ہوئے طبیعت بگڑنے پر مریضہ بیٹی کو ڈی ایچ کیو بھکر اسپتال لائے تھے، ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے مریضہ کو چیک کرنے سے انکار کیا، جس پر شور مچایا۔
لواحقین کا کہنا تھا کہ بروقت چیک نہ کرنے اور آکسیجن نہ ملنے پر 12 سالہ بچی دم توڑ گئی، ینگ ڈاکٹرز کے جتھے نے ایمرجنسی کے دروازے بند کر کے لاش قبضہ میں لیا۔
متاثرہ لواحقین کے مطابق ینگ ڈاکٹرز لاش رکھوا کر مردہ بچی کے والد پر بہیمانہ تشدد کرتے رہے اور پولیس بلوا کر دہشت پھیلانے کے الزام میں بچی کے والد کو گرفتار کروادیا۔
متاثرہ لواحقین نے مزید بتایا کہ لاش اسپتال میں بے یارو مدگار پڑی رہی بچی کا ماموں ڈاکٹروں کی منتیں کرتا رہا جس کے 3 گھنٹے بعد بچی کی لاش ورثا کے حوالے کی گئی۔