منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

مسافر بس اور کار میں خوفناک تصادم، 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے ضلع بھکر میں مسافر بس اور کار میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نیتجے میں 6 افراد جان سے گئے۔

افسوسناک حادثہ جھنگ روڈ پر منکیرہ کے قریب پیش آیا جہاں بس اور کار میں ٹکر ہوئی۔ حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں ایک خاتون زخمی ہیں جنہیں ٹی ایچ کیو اسپتال منکیرہ منتقل کر دیا، بس اور کار کے آمنے سامنے ٹکرانے سے حادثہ پیش آیا۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق جاں بحق کار سوار ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے، کار سوار اپنے عزیزوں سے ملنے میانوالی سے منکیرہ جا رہے تھے۔

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ کار کو کاٹ کر تمام افراد کو نکالا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں