بھکر: صوبہ پنجاب کے شہر بھکر میں کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں تاہم حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔
تفصیلات کےمطابق پولیس حکام کا کہناہےکہ بھکر میں بہل روڈپھاٹک کےقریب کراچی سے پشاور جا نے والی خوشحال خان ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
بوگیوں کے پٹڑی سے اترنے کے باعث کوٹ ادو،کندیاں سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت کو وقتی طورپر معطل کردیاتھا۔جس کی بحالی کےبعد راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہران ا یکسپریس پانچ گھنٹے کی تاخیر کےبعد روانہ ہوگئی۔
ریلوے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں بھی بھکرپہنچ گئیں،اور ریلوے ٹریک سے خوشحال خان ایکسپریس کی بوگیاں ہٹانی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:ملتان: مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق
خیال رہے کہ اس سےقبل رواں سال ستمبر میں ملتان بچھ ریلوے اسٹیشن پر مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔حادثے کا شکار ٹرین پشاور سے کراچی جارہی تھی۔
مزید پڑھیں:کراچی: 2 مسافر ٹرینوں میں خوفناک تصادم ، 22 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لانڈھی میں فرید ایکسپریس اور زکریا ایکسپریس میں تصادم کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 60 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ مسافر ٹرین ملتان اسٹیشن میں مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔