بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

سری لنکن کرکٹر کی بھارتی کھلاڑیوں کے ’بیٹ‘ سے متعلق بیان پر وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکن کرکٹر بھانوکا راجا پکسے کی بھارتی کھلاڑیوں کے ’بیٹ‘ سے متعلق بیان پر وضاحت آگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری وضاحتی بیان میں سری لنکن کرکٹر بھانوکا راجا پکسے نے کہا کہ میری بات کا مطلب یہ تھا کہ بھارتی کرکٹ اپنے سسٹمز اور انفرا اسٹرکچر سے لے کر آلات کے معیار تک بہترین ہے۔

راجا پکسے نے کہا کہ ان کے تیارہ کردہ بیٹ دنیا بھر میں بہترین شمار ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ انٹرویو میں بھانوکا راجاپکسے کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے بیٹر ایسے بلے استعمال کر رہے ہیں، جو عام مارکیٹ میں دستیاب بہترین بلوں سے بھی کہیں زیادہ طاقتور ہیں۔

یہ پڑھیں: بھارتی کھلاڑی مختلف بیٹ استعمال کررہے ہیں جو عام مارکیٹ میں دستیاب نہیں: سری لنکن کھلاڑی

سری لنکن کرکٹر نے کہا تھا کہ جب گیند بھارتی بلے بازوں کے بیٹس سے ٹکراتی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بلے پر ربڑ کی کوئی خاص تہہ لگی ہو، جو اضافی پاور پیدا کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارتی بلے باز کم محنت میں بڑے شاٹس کھیلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ بلے عام کھلاڑیوں کے لیے خریدنا ممکن نہیں اور کرکٹ حلقوں میں یہ بات سب جانتے ہیں کہ چند مخصوص کھلاڑیوں کو ہی یہ سہولت حاصل ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں