منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

’جنید اور سجل کا نام ایک ساتھ برداشت نہیں کروں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ کی ابتدائی اقساط نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ میں رابعہ کلثوم (رمشا)، حنا طارق (سجل)، سلمیٰ حسن، زینب رضا، بابر علی، محمد احمد، عمر شہزاد (سالار پاشا) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

اس کی ہدایت کاری کے فرائض نوید علی خان نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

- Advertisement -

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا ہے کہ رمشا اپنی بہن سجل کے لیے رشتہ آنے پر ان کے خلاف ہوجاتی ہیں اور ان سے لڑنا شروع کردیتی ہیں۔

سلمیٰ حسن جو رمشا اور سجل کی والدہ کا کردار نبھا رہی ہیں وہ بھی سجل کے بجائے رمشا سے زیادہ محبت کرتی ہیں اور ان کے بے جا لاڈ پیار نے بیٹی کو بگاڑ دیا ہے۔

ادھر دادا محمد احمد بڑی اور فرمابردار بیٹی سجل کو پسند کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

رمشا، والدہ سے کہتی ہیں کہ میرا دماغ خراب ہورہا ہے آپ نے سنا ہیں دادا جی نے کیا کہا، بس میں جنید اور سجل کا نام ایک ساتھ برداشت نہیں کروں گی، میں نے جنید کو پسند کیا ہے اس کی شادی بھی میرے ساتھ ہوگی۔

وہ کہتی ہیں کہ صوفیا آنٹی کون ہوتی ہیں اور انہیں کیا حق ہے کہ وہ جنید کے لیے سجل کو منتخب کریں، والدہ کہتی ہیں کہ وہ جنید کی ماں ہیں اس پر رمشا کہتی ہیں کہ ’آپ بھی میری ماں ہیں تو میرے رشتے کی بات کریں۔

’بھرم‘ میں کیا جنید اور سجل کی شادی ہوجائے گی یا پھر رمشا چلیں گی کوئی چال؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر پیر سے جمعہ کی رات 9 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں