وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور بھاٹی گیٹ مین ہول میں ماں اور بچے کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیش رفت سے آگاہ کیا ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بھاٹی گیٹ مین ہول کیس میں شکایت کنندگان نےملزمان سے صلح کر لی ہے مرحومہ کے شوہر غلام مرتضیٰ کو 85 لاکھ اور والد ساجد کو 25 لاکھ روپے ملے۔
مریم نواز نے بتایا کہ ملزمان کیساتھ صلح کے بعد عدالت نے شکایت کنندگان کو ضمانت دی، مدعیان کی صلح کے بعد کیس کی کارروائی مؤثرطور پر ختم ہوئی۔
لاہور کی مقامی عدالت نے بھاٹی گیٹ میں ماں اور بیٹی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے مقدمے میں گرفتار پانچ ملزمان کو صلح کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے کیس کی سماعت کی کمرہ عدالت نے مدعی میں پیش ہوکر بیان دیا کہ ہم ملزمان کے خلاف مزید کاروائی نہیں کرنا چاہتے۔ملزمان کو بری یا مقدمے سے ڈسچارج کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
عدالت نے صلح کی بنیاد پر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی اور ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
ملزمان میں پراجیکٹ مینیجر، اصغر سندھو، سیفٹی انچارج حنزلہ ، سائیٹ انچارج احمد نواز ، عثمان اور سلمان شامل ہیں.
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


