تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

بھارتی اداکارہ جنسی زیادتی کے بعد ملزمان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئیں

نئی دہلی: ملیالم فلموں کی اداکارہ بھاونا مینن 5 سال قبل اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کے بعد بول اٹھیں اور ملزمان کے خلاف جنگ لڑنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی اداکارہ بھاونا نے انکشاف کیا ہے کہ پانچ سال قبل انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہ برباد ہوگئیں اور اب اپنا کھویا ہوا وقار واپس چاہتی ہیں۔

ایک نجی یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک لائیو انٹرویو میں نامور اداکارہ نے اپنی 5 سالہ خاموشی ختم کرتے ہوئے کہا کہ وہ نتائج کے بارے میں سوچے بغیر ایک مضبوط جنگ لڑیں گی۔

ملیالم، تامل، کنڑ اور تیلگو فلموں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے کہا کہ ان کے خاندان بشمول ان کے شوہر، قریبی رشتہ داروں، دوستوں اور دیگر لوگوں نے اس تکلیف دہ دور میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سراسر قوت ارادی تھی جس نے انہیں مستحکم رکھا، وہ اپنے خاندان اور دوستوں کی طرف سے بھرپور حمایت کے باوجود خود کو تنہا محسوس کرتی ہیں۔

بھاونا نے بتایا کہ کس طرح وہ سنہ 2020 میں 15 دن صبح سے شام تک کمرہ عدالت میں رہیں، ہر بار جب کسی وکیل نے ان سے جرح اور پوچھ گچھ کی تو انہیں ثابت کرنا تھا کہ وہ بے قصور ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس تکلیف دہ واقعے کے بعد ملزمان سوشل میڈیا پر ان کی توہین کرتے رہے، واقعے کے بعد انہیں ملیالم فلم انڈسٹری میں کام دینے سے بھی انکار کر دیا گیا تھا۔

اداکارہ کو 2017 میں اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ شوٹنگ سے گھر واپس آرہی تھیں، اور انہیں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ واقعہ اس وقت ایک بڑے تنازعے میں بدل گیا جب مرکزی ملزم پلسر سنیل نے انکشاف کیا کہ اس حملے کے پیچھے مقبول ملیالم اداکار دلیپ کا ہاتھ تھا، دلیپ کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور اب وہ ضمانت پر ہے۔

Comments

- Advertisement -