بہاولپور: سزائے موت کے تین قیدیوں کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سزائے موت پر عملددرآمد کا سلسلہ جاری ہے، بہاولپور میں سزائے موت کے منتظر تین قیدیوں مجرم محمد بوٹا، فقیر محمد اور محمد خان کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا، محمد بوٹا نے دوہزار دو میں دو لڑکیوں کو چشتیاں میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
فقیر محمد نے دوہزار دو میں لڑکے کو بد فعلی کے بعد قتل کردیا تھا، مجرم محمد خان نے انیس سو پچانوے میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تھا، جیل انتظامیہ نے پھانسی کے بعد میتیں اہلخانہ کے حوالے کردیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک ملک کی مختلف جیلوں میں 200 سے زائد مجرمان کو پھانسی دی جا چکی ہے