ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی طویل انتظار کے بعد ریلیز ہونے والی فلم ’بھوت بنگلہ‘ باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کررہی ہے، جمعہ 18 اپریل 2026 کو سینما گھروں کی زینت بننے والی اس فلم کو شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’بھوت بنگلہ‘ کا اب تک کا مجموعی انڈیا نیٹ کلیکشن 64.98 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ جبکہ بھارت بھر میں مجموعی طور پر فلم نے 77.61 کروڑ روپے کما لئے ہیں۔
اوپننگ ویک اینڈ پر شاندار کارکردگی دکھانے اور عالمی سطح پر 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے کے بعد، ہفتے کے عام دنوں (Weekdays) میں فلم کی رفتار کچھ سست دیکھی گئی۔
اتوار کو 23 کروڑ روپے کمانے کے بعد، پیر (چوتھے دن) کو فلم نے صرف 6.75 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جو کہ اتوار کے مقابلے میں 70.7 فیصد کی بڑی گراوٹ ہے۔
رپورٹس کے مطابق باکس آفس پر ‘بھوت بنگلہ’ کو دو بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، رنویر سنگھ کی فلم ‘دھرندھر’ باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کر رہی ہے، جس سے ‘بھوت بنگلہ’ کے بزنس پر اثر پڑا ہے۔
اس کے علاوہ آئی پی ایل میچز کرکٹ کے بڑھتے ہوئے بخار اور شائقین کی منقسم آراء نے بھی فلمی کمائی کو متاثر کیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم میں اکشے کمار اور وامیکا گبی کے ساتھ ساتھ معروف اداکار موجود ہیں، جن میں پریش راول، راجپال یادو، تبو، متھن چکرورتی، اور منوج جوشی شامل ہیں۔
فرحان سعید اور ثناء جاوید کے ڈرامے ’بس تیرا ساتھ ہو‘ کا شاندار ٹیزر ریلیز
ہارر اور کامیڈی کے توازن سے بھرپور یہ فلم اب بھی شائقین کو سینما گھروں تک لانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، تاہم دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے ویک اینڈ پر یہ کتنی بہتری دکھاتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


