تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوی لال بیگوں سے خوفزدہ، شوہر نے 18 گھر تبدیل کرنے کے بعد کیا فیصلہ کیا؟

اکثر لوگ لال بیگوں اور چھپکلیوں کو دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں اور جہاں لال بیگ یا چھپکلی موجود ہو وہاں سے بھاگ جاتے ہیں۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھوپال میں بیوی لال بیگوں سے خوفزدہ ہوئی تو شوہر نے تین سال کے دوران 18 گھر تبدیل کردئیے۔

شوہر کے مطابق اہلیہ انتہائی حد تک لال بیگوں سے ڈرتی ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں اتنے کم عرصے کے دوران 18 بار گھر کو تبدیل کرنا پڑا۔

اب 18 گھر تبدیل کرنے کے بعد شوہر کا کہنا ہے کہ اہلیہ کے اس ڈر کی وجہ سے ہماری شادی کو شدید حد تک نقصان پہنچا ہے جس کے بعد انہوں نے مایوس ہوکر اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سافٹ ویئر انجینئر کی حیثیت سے کام کرنے والے بھارتی شخص کو 2017 میں شادی کے بعد اہلیہ کے لاگ بیگوں سے ڈرنے کا پتا چلا۔

شوہر کے مطابق شادی کے بعد پہلی بار اہلیہ نے کچن میں لال بیگ دیکھا تو زور سے چلا اٹھی اور کچن سے بھاگ گئی، بعد ازاں کچن میں جانے سے انکار کرتے ہوئے شوہر کو نیا گھر تلاش کرنے پر مجبور کیا۔

بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ وہ بیوی کے خوف کے باعث 18 گھر تبدیل کرچکے ہیں تاہم اب وہ اس تبدیلی سے تنگ آگئے ہیں، شوہر کے مطابق انہوں نے اہلیہ کومتعدد نفسیاتی معالج کو بھی دکھایا لیکن ان کی اہلیہ علاج سے انکاری ہیں۔

دوسری جانب بیوی کا کہنا ہے کہ شوہر پریشانی کو سمجھنے کے بجائے اسے نفسیاتی مریضہ قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -