بھٹو نے عوام میں آمریت کے خلاف شعور پیدا کیا: زرداری -
The news is by your side.

Advertisement

بھٹو نے عوام میں آمریت کے خلاف شعور پیدا کیا: زرداری

کراچی: سابق صدرآصف علی زرداری کا کہناہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان کےعوام میں سیاست اورآمریت میں فرق کرنے کاشعوراجاگر کیا۔

شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پراپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو جگانے کےساتھ حقوق کے لیے آوازاٹھانے کا شعور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے کے مطابق عوام ہی طاقت کا اصل سرچشمہ ہیں اسی لیے آمریت ملک میں جڑیں پیدا نہ کرسکی۔

انہوں نےملک کو متفقہ آئین دیا اورملک کا دفاع مضبوط کیا، سابق صدر آصف علی زرداری نےجمہوریت کے لئے جلا وطنی اور قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آج پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما اور پاکستان کےنویں وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 37 ویں برسی منائی جارہی ہے۔

برسی کی مرکزی تقریب لاڑکانہ کے علاقے گڑھی خدا بخش میں منعقد ہوں گی جس سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت دیگر اہم رہنما خطاب کریں گے۔

ذوالفقارعلی بھٹو کو سابق ملٹری حکمران جنرل ضیا الحق کے دورمیں اعانتِ قتل کے جرم میں تختہ دارکے حوالے کیا گیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں