The news is by your side.

Advertisement

تونسہ، پی پی 240میں ضمنی الیکشن ،پولنگ جاری

تونسہ : مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی شمعونہ بادشاہ قیصرانی کی نااہلی کے سبب خالی ہونے والی پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 240میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

مسلم لیگ ن کی امیدوار شمعونہ قیصرانی 2013 اکتوبر میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہوئی تھیں جن کے خلاف مخالف امیدوار کی جانب سے اثاثہ جات چھپانے پر ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے انہیں نا اہل قرار دے کر حلقہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن میں 11 امیدوار حصہ لے رہے ہیں تا ہم مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار سردار ممتاز بھٹو قیصرانی آزاد امیدوار خواجہ حافظ محمد داود سلیمانی جے یو آئی کے حمایت یافتہ امیدوار بیر سٹر سردار امام قیصرانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

واضح رہے حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ پچاس ہزار چار سو دس ہے جن کے لئے 128 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 42 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

حلقہ میں پولنگ کاعمل جاری ہے جس کے دوران امیدواروں کے حامیوں نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں،لوگ پولنگ اسٹیشن میں آزادانہ موبائل فون کا استعمال کر رہے ہیں اور ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیو بنائی جا رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں