تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

حیرت انگیز آپریشن : بچے کے پیٹ سے سائیکل کا ہینڈل نکال لیا گیا

قاہرہ : مصر میں طبی نوعیت کا ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے جس میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے 12سالہ بچے کے پیٹ سے سائیکل کا ہینڈل نکال لیا۔

مقامی اسپتال کی ایک طبی ٹیم نے ایک ناقابل یقین، حیرت انگیز اور کامیاب آپریشن کرکے بچے کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا۔

قاہرہ کے شمال میں منوفیہ گورنری کے علاقے شیبن الکوم میں واقع ٹیچنگ ہسپتال میں 12 سالہ بچے کے اہل خانہ اسے ہنگامی طور پر اسپتال لے کر آئے اور بتایا کہ بچہ گلی میں سائیکل پر کھیل رہا تھا کہ زمین پر گر گیا۔

بچے کے اہل خانہ نے بتایا کہ زمین پر گرنے کے باعث سائیکل کا ہینڈل اس کے پیٹ کو پھاڑ کر گھس گیا اور اسے شدید زخم آئے ہیں۔

ڈاکٹروں نے فوری طور پر بچے کی ہنگامی سرجری کی کامیاب آپریشن میں اس کے پیٹ سے ٹوٹا ہوا فریم برآمد کرلیا گیا جس کے بعد اسے خطرے سے باہر بتایا جا رہا ہے۔

اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فتحی طاحون نے میڈیا کو بتایا کہ شدید درد اور مسلسل خون بہنے کی وجہ سے بچے کی حالت انتہائی تشویشناک اور بہت خراب تھی۔

اس لئے ضروری معائنہ کے بعد اس کا فوری علاج شروع کردیا گیا اور چند گھنٹوں کے آپریشن کے بعد اس کی جان بچا لی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -