اسلام آباد : اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا اور بیرون ملک روانہ ہونیوالے مسافر سے 2 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کی ، کارروائی کے دوران بیرون ملک روانہ ہونیوالے مسافر سے 2 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان اےاین ایف نے بتایا کہ دوحہ روانہ ہونیوالےمسافرنےمنشیات ٹرالی بیگ میں چھپائی تھی،ملزم کومعمول کی چیکنگ کےدوران حراست میں لیاگیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف انسدادمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بحرین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو حراست میں لے لیا تھا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ حضرت بلال نامی مسافر غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے بحرین جارہا تھا ، جب اے ایس ایف کے عملے نے بحرین جانے والے مسافر کے بیگ کی تلاشی لی تو اس میں سے524گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔