تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

امریکی فورسز کا حملہ، داعش کا سربراہ ابو ابراہیم ال ہاشمی ہلاک

شام: امریکی فورسز کے شام کے صوبے ادلب میں آپریشن کے دوران داعش کا سربراہ ابو ابراہیم ال ہاشمی ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فورسزنے شام کے صوبے ادلب میں خصوصی آپریشن کیا جس کے نتیجے میں داعش سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی ہلاک ہوگیا، کارروائی کے دوران داعش سربراہ کے ساتھ 13 افراد بھی مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں چھ بچے اورچار خواتین بھی شامل ہیں۔

Before becoming a terrorist leader, ISIS chief was a prison informer in  Iraq for U.S., records show | Association for Defending Victims of Terrorism

امریکی صدر صدر جوبائیڈن، نائب صدر کمیلا ہیرس اورقومی سلامتی کی ٹیم نے کنٹرول روم سے آپریشن کی نگرانی کی۔

بعدازاں بائیڈن نےخصوصی پیغام میں آپریشن کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے بعد تمام اہلکار بحفاظت واپس آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کا مقصد امریکا، اتحادیوں اور پوری دنیا کو محفوظ بنانا تھا۔

US raid in Syria kills top Daesh leader: Biden | Daily Sabah

ترجمان پینٹاگون جان کربی نے شام میں انسداددہشت گردی آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ شام میں آپریشن کے دوران امریکا کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہےکہ اکتوبر 2019 میں داعش کے پہلے سربراہ ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد ابوابراہیم الہاشمی القریشی کو تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -