تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

اوپیک فیصلے کیخلاف امریکا کی جوابی حکمت عملی تیار

واشنگٹن : اوپیک پلس ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے ممکنہ فیصلے کے بعد امریکا نے بھی جوابی حمکت عملی تیار کرلی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت نئی حکمت عملی کے تحت اپنے اہم ذخائر سے تیل فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس اعلان صدر جوبائیڈن کی جانب رواں ہفتے متوقع ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اگلے ماہ ہونے والے کانگریسی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کی حکمت عملی کے تحت یہ اقدام اٹھا سکتی ہے۔

ایندھن کی مذکورہ فروخت کیلئے امریکی حکومت ملک کے سب سے بڑے ذخیرے 180 ملین بیرل میں سے 14 ملین بیرل تیل جاری کرے گی جس کا اعلان بائیڈن انتظامیہ پہلے کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے مہنگائی کو کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے، جو امریکی صدر اور ان کے ساتھیوں کے لیے نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے پہلے ہی خطرے کا باعث بنی ہوئی ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ ہفتے بائیڈن کا بھی کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں جسے کم کرنے کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔

امریکی صدر کے ڈپٹی انرجی سیکرٹری ڈیوڈ ترک کا بھی یہی کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ تیل کی قیمت کو مستحکم کرنے کے لیے آنے والے چند ہفتوں یا مہینوں میں اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو یا ایس پی آر کو استعمال کرسکتی ہے۔

جوبائیڈن سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کریں گے، امریکی عہدیدار

یاد رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے میڈیا سے انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے تیل کی پیداوار میں کمی کے معاملے پر سعودی عرب سے تعلقات کا ازسر نو جائزہ لے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ انڈونیشیا میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں۔

Comments

- Advertisement -