پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

‘جوبائیڈن حکومت ایرانی مزاحمت کے سامنے گردن جھکانے پر مجبور ہو گی’

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ جوبائیڈین کی قیادت میں امریکا کی نئی حکومت ایران کی مزاحمت کے سامنے گردن جھکانے پر مجبور ہو جائے گی۔

وزارت داخلہ کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ امریکا سمجھوتے کی طرف واپس لوٹنے پر مجبور ہوجائے گا اور پابندیاں ناکام ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ امریکا کی نئی حکومت ایران کی مزاحمت کے سامنے گردن جھکا دے گی، جوبائیڈن انتطامیہ سمجھوتے کی طرف لوٹے گی۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکی پابندیوں کو غیر مؤثر بنانے کے لیے ہر ایک کو کوشش کرنی چاہیے اس کام میں ایک گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کابینہ اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس سے علیحدگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نومنتخب صدر جوبائیڈن سے جوہری معاہدے کی بحالی اور ایران پر عائد پابندیاں ہٹائے جانے کی توقع رکھتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں