The news is by your side.

Advertisement

2024 کا الیکشن بھی نائب صدر کاملاہیرس کیساتھ ملکر لڑوں گا، بائیڈن کا عندیہ

واشنگٹن : امریکی صدر بائیڈن نے پریس کانفرنس میں ٹرمپ اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر پر بچوں کو ماوٗں سے جدا کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ان خیالات کا اظہار امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاوٗس میں کی گئی پہلی پریس کانفرنس میں کیا، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے نامناسب اقدامات کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ دور میں شروع کیے گئے پروگرامات ختم کردئیے۔

امریکی صدر نے کہا کہ سرحد پر بچوں کو ماوٗں سے جدا کرنا عالمی قوانین کی خلاف ہے۔

جوبائیڈن نے عندیہ دیا کہ 2024 کے صدارتی انتخابات بھی نائب صدر کاملا ہیرس کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ الیکشن لڑیں یا نہیں معلوم نہیں لیکن ریپبلکن پارٹی کو سوچنا ہوگا، دوسری جانب ری پبلکنز سینیٹرز نے صدر بائیڈن کی امگیریشن پالیسیوں پر کڑی تنقید کی۔

ری پبلکنز پارٹی سینیٹرز کا کہنا تھا کہ میکسیکو بارڈر پر نرمی کے باعث لاطینی امریکا سے قافلے آرہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں