پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

جو بائیڈن اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ سے آج بات کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: مشرقی وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال پر امریکی صدر جو بائیڈن اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ سے آج بات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے مشرقی وسطیٰ کی صورت حال پر بات چیت کے لیے نیشنل سچوایشن روم کا اجلاس بھی آج طلب کر لیا ہے۔

امریکی صدر پُرامید ہیں کہ اسرائیل پر جوابی حملے کے سلسلے میں ایران دھمکی کے باوجود پیچھے ہٹ جائے گا، امریکی میڈیا کے مطابق صحافیوں نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ کیا ایران اسرائیل سے بدلہ لینے کے اپنے اعلان سے پیچھے ہٹ سکتا ہے؟ جو بائیڈن نے جواب دیا کہ میں نہیں جانتا لیکن امید ہے۔

- Advertisement -

ایران کا اسرائیل پر حملہ، امریکی صدر نے بڑی امید ظاہر کر دی

اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی، ایرانی صدر نے دو ٹوک پیغام دے دیا

دوسری جانب علاقائی کشیدگی سے بچنے کے لیے امریکا، فرانس، برطانیہ، اٹلی اور مصر کی سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں، امریکا کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں فوجی اقدامات کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا، حملوں کو روکنا، دفاع کرنا اور علاقائی تنازعات سے بچنا ہے۔

ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جوناتھن فائنر نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ہر ممکن تیاری کر رہے ہیں، اپریل میں علاقائی تصادم کا امکان بہت قریب پہنچ چکا تھا، امریکا چاہتا ہے کہ دوبارہ ایسی صورت سے بچنے کے لیے تیاری کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں