ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

امریکی صدر کا نیتن یاہو اور گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری پر اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر جو بائیڈن نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے گرفتاری کے وارنٹ کا جاری کرنا ”بیہودہ ” فعل ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے آئی سی سی کی جانب سے نیتن یاہو اور گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے حوالے سے تحریری بیان جاری کیا ہے۔

امریکی صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ‘یہ شرمناک بات ہے کہ آئی سی سی نے اسرائیلی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں’۔

- Advertisement -

امریکی صدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اسرائیل کی سلامتی کو لاحق خطرات کے خلاف ہمیشہ تل ابیب کے ساتھ ڈٹے رہیں گے۔

واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی اور انسانیت سوزجرائم کی پاداش میں اسرائیلی وزیر اعظم اور گیلنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

دوسری جانب سے ری پبلکن نمائندہ مارجوری ٹیلر گرین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن عہدہ چھوڑنے سے قبل عالمی جنگ چھڑوانا چاہتے ہیں۔

امریکی سیاستدان اور ری پبلکن کی نمائندہ مارجوری ٹیلر گرین نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن جنوری میں عہدہ چھوڑنے سے پہلے خطرناک طور پر عالمی جنگ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیلر گرین جو جارجیا سے تعلق رکھنے والی قانون ساز ہیں نے یہ دعویٰ بائیڈن نے یوکرین کی طرف سے روسی حدود میں اندر تک حملوں کے لیے دور تک مار کرنے والے امریکی میزائلوں کے استعمال پر پابندی ختم کرنے کے بعد کیا ہے۔

یوکرین کے شہر سومی پر روس کے ڈرون حملے، متعدد ہلاک

انہوں نے رواں ماہ کے شروع میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اگلے امریکی صدر کے انتخاب کا حوالہ دیتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ یہ مبینہ فیصلہ امریکی عوام کی غیر ملکی جنگوں کو فنڈ دینے یا لڑنے کی خواہش کے خلاف ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں